وفاق نے محکمہ تعلیم میں 2200 اسامیوں کی منظوری کے لئے پی سی فور مانگ لیا

پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے بی پی ایس 14 کی 380 سے زائد آسامیوں پر ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی،صوبائی وزیر تعلیم
سند یافتہ اہل اور قابل نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام شروع ہو گیا ہے، ہماری حکومت تعلیم دوست اقدامات کے زریعے طلباء کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے کوشاں ہے،،شہزاد آغا

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ سند یافتہ اہل اور قابل نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام شروع ہو گیا ہے، خطے کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ پہلے مرحلے میں اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے بی پی ایس 14 کی 380 سے زائد آسامیوں پر ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی۔ دوسرے مرحلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی جانے والی پوسٹوں کی باقاعدہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت نے تیار شدہ پی سی فور مانگ لی ہے انشاء اللہ تقریبا 2200 پوسٹوں کی منظوری ملے گی۔ یہ سن 2003 سے اب تک جن سکولوں اور کالجوں کی بلڈنگ تعمیر کیا تھا مگر پوسٹوں کی منظوری نہیں ملی تھی۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تیار کی جانے والی سفارشات کابینہ سے منظوری کے لئے سمری بھجوائی گئی تھی جس کی باقاعدہ منظوری دیکر ایک انقلابی قدم اٹھایا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت تعلیم دوست اقدامات کے زریعے صوبے کے طول وعرض میں طلباء کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے کوشش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں