111

کے آئی یو شعبہ سوشیالوجی اینڈ اینتھروپو لوجی کے زیر اہتمام کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی اینڈ اینتھروپولوجی کی جانب سے شاندار کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق کلچر فیسٹیول میں شعبے سوشیالوجی اینڈ اینتھروپولوجی سمسٹر تھرڈ کے طلبہ وطالبات کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے روایتی کھانے،لباس سمیت دیگر اشیاء کو اسٹالز کے ذریعے نمائش کیاگیا۔کلچر فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں سینیئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز امجد علی نے شرکت کی اور فیسٹیول کا افتتاح کیا۔افتتاح کے بعد فیسٹیول میں طلبہ وطالبات کی جانب سے لگائے گئے نمائشی اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔جہاں طلباء نے اپنے اسٹالز کے بارے میں تفصیلی پریذنٹیشنزدی۔طلباء کی جانب سے لگائے اسٹالز میں گلگت بلتستان کے روایتی کھانوں،ہینڈی کرافٹس کے نمونیرکھے گئے تھے۔ طلبہ و طالبات کے جانب سے لگائے گئے اسٹالز توجہ کے مرکز رہے۔فیسٹیول سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز امجد علی نے کلچرل فیسٹیول کو علاقائی کلچر کو سامنے لانے کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگرامات سے درس و تدریس کے علاؤہ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا جو مستقبل میں طلباء کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ ان سے قبل شعبہ سوشیالوجی اینڈ اینتھروپولوجی کے ہیڈ ڈاکٹر جعفر امان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ و طالبات کو تدریسی عمل تھیوری پڑھانے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں جانے سے پہلے تجربات سے مزین کرنے کے لیے کلچرل فیسٹیول کا اہتمام کیا گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیسٹیول شعبہ کے تھرڑ سمسٹر کے طلبہ وطالبات کے کورس کا حصہ ہے۔ان کو بطور پروجیکٹ دیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں