گلگت،سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر12 دکانداروں کو جیل,11گرفتار اور 8 دکانیں سیل

درجنوں تاجروں کو لیگل نوٹسز جاری، تاجروں نے اپنا قبلہ سیدھا نہیں کیا تو مزید سخت کاروائیاں جاری رہیں گی، عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول آپریشن جاری رہے گا، آپریشن رمضان میں بھی زور و شور سے کریں گے، مجسٹریٹس
گلگت (نامہ نگار) AC/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹر، اور میونسپل فورس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی اور ذائد منافع خوری پر 12 دکاندار کو جیل, 11 گرفتار اور 8 دکانوں کو سیل کردیا۔ جبکہ درجنوں تاجروں کو لیگل نوٹسز جاری کئے، تاجروں نے اپنا قبلہ سیدھا نہیں کیا تو مزید سخت کاروائیاں جاری رہیں گی، انجمن تاجران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے، زائد منافع خوری کرنے والے دکانداروں کی سرزنش کریں تاکہ اچھے ریکارڈ کے حامل تاجروں کی بدنامی نہ ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کے روز مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن گلگت میں عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول آپریشن جاری رہے گا اور یہ آپریشن رمضان المبارک میں بھی زور و شور سے کریں گے انہوں نے کہا کہ روٹی اور روغنی نان کا وزن میں کمی ناقابل برداشت ہے اور ناپ تول میں کمی سماجی جرائم میں شمار ہوتا ہے لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ جنرل سٹور، قصاب، پولٹری شاپس، نان بائی، بیکری، سویٹ ہاوس مالکان کے خلاف اپنی شکایات الفا کنٹرول 05811_920724 و واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر درج کرائیں تاکہ فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی خدمت یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں