94

بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

شانگلہ: بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک،حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے.ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی ہے۔انہوں نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے دیگر زخمیوں کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں