صوابی (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے، صرف الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں،سارے مجھے ہرانے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں، انشااللہ ان سب کا اکٹھا جنازہ نکلے گا۔پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوابی والوں آپ اسلام آباد کے قریب ہو، یہاں دلیر نوجوانوں سے اسلام آباد ملنا چاہتا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے آپ نے اسلام آباد آئیں گے، جواسلام آباد نہیں آئے گا وہ صوابی میں نکلے گا، غلامی اور امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت منظور نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں 80 ہزارپاکستانیوں نے قربانیاں دیں، جنگ میں قبائلی علاقوں کے لوگوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ 80ہزارلوگ قربان کردیئے کیا امریکا نے شکریہ ادا کیا؟ ہمارے فوجیوں کی امریکا سے تین گنا زیادہ شہادتیں ہوئیں، یاد رکھوغلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، امپورٹڈ حکومت امریکی سازش کے تحت مسلط کی گئی، کسی صورت امریکا کے غلام، چوروں، ڈاکوں کو تسلیم نہیں کرنا۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ زرداری، شریفوں نے 10 سال حکومت کی، دس سال ڈیزل ان کے ساتھ فٹ ہوا تھا، تھری سٹوجز نے 10سال حکومت کی تو 400 ڈرون حملے ہوئے، چارہزارمیل دوربیٹھ کرقبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کیے گئے۔ اس دوران بچے، بزرگ مرے، باجوڑ کے مدرسے میں 64 بچے شہید ہوئے، وزیرستان میں ڈرون حملوں میں 60 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، وزیرستان میں جب لوگ بچانے آئے تو دوسرا ڈرون حملہ کر دیا گیا، شادیوں، جنازوں میں ڈرون حملے ہوئے، زرداری،گیدڑنوازشریف نے ایک بارپھی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج نہیں کیا۔ کیا امریکا اپنے ملک میں دہشت گرد کومارنے کے لیے ڈرون حملہ کرے گا؟ کیا برطانیہ ہمیں متحدہ بانی جیسے دہشت گرد کومارنے کے لیے ڈرون کی اجازت دے گا؟سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان دوخاندانوں کواس لیے مسلط کیا گیا ان میں جرات نہیں ہے، دونوں خاندان پیسے کی پوجا کرتے ہیں، یہ کبھی پاکستانیوں کے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے، یہ کبھی اپنے آقاں کے سامنے زبان نہیں کھولیں گے اس لیے مسلط کیا گیا، ان کوپتا تھا عمران کبھی بیس نہیں دے گا۔ ان کوپتا ہے عمران خان کا جینا مرنا پاکستان ہے، اس لیے یہ سازش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے دو خاندان ملک میں حکمرانی کر رہے ہیں، شہباز شریف کہتا ہے ہم تو بھکاری اس لیے غلام ہیں، ان کا ایک وزیر کہتا ہے ہم تو امریکا کی غلامی کرنے پر مجبور ہیں، پاکستانیو!یہ دو بت کی پوجا کرتے ہیں، ایک پیسے اور دوسرا خوف کا بت ہے، ہمارے نبی نے پہلے لوگوں کو خوف سے نجات دلائی تھی، ہم نے علامہ اقبال کا شاہین بننا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایف آئی اے ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی محنت سے کیس بنائے تھے، اور 24 ارب کا کیس پکڑا، ایف آئی اے کا ایک افسر ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا، ایف آئی اے پر اب ایک قاتل کو بٹھا دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ساتھ اب وہی ہو گا جو ایم کیو ایم نے آپریشن کرنے والے پولیس والوں کے ساتھ کیا، ایم کیو ایم کی کارروائیوں کے بعد آج تک سندھ پولیس اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکی اور صوبے میں رینجرز بلانا پڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان پرایٹم بم گرا لیکن اپنے پاں پر کھڑے ہو گئے، افغانستان میں 40 سال سے انتشار ہے لیکن پھربھی قوم تگڑی ہے، جب قوم کی اخلاقیات ختم کردی جائے توقوم مرجاتی ہے، قوم پہلے اخلاقی پھر معاشی طور پر مرتی ہے، 60 فیصد کابینہ کے لوگ ضمانتوں پر ہے، کرائم منسٹراوران کے بیٹوں کے خلاف 24 ارب کے کیسز ہیں، کرائم منسٹر کا بھائی مفرور، چور، ڈاکو اور جھوٹا ہے، مفرور کی بیٹی سزا یافتہ اس کو رینجرز کا پروٹوکول مل رہا ہے، جب ایسے لوگوں کو بڑے عہدوں پر بٹھادیا جائے توملک کی اخلاقیات تباہ ہوجاتی ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے 450 وزیروں کو کرپشن کے خلاف پکڑا، ہمارے نبی نے مسلمانوں کو کہا، اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، اللہ کا حکم ہے برائی کے خلاف جہاد کرو، جب بڑے، بڑے مجرم اقتدارمیں آجائے تو اس معاشرے کا کوئی مستقبل نہیں، آپ نے اسلام آباد پہنچنا ہے گرمی اوربارش کو نہیں دیکھنا، ہم دنیا کے سب سے عظیم نبی کے امتی ہیں، ہمیں کوئی خوف نہیں ہے، ہم چوروں، غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہم صرف ایک چیزچاہتے ہیں الیکشن کرا، تاکہ عوام فیصلہ کریں کہ ملک کی قیادت کون کرے گا۔ ہم امپورٹڈ حکومت کونہیں مانتے۔ اوپر بیٹھے ہوئے جاوروں سے بھی گرے ہوئے لوگ ہیں، میں بتاں گا وہ کونسا زہر ہے جو کھانے میں ملا تو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے۔جلسے کے دوران کارکنوں کی طرف سے ڈیزل کے نعرے لگائے جانے کے بعد مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیزل خود کو بڑا اسلام کا ٹھیکے دارسمجھتا تھا، میں سمجھا تھا ڈیزل تعلیم کی وزارت لے گا لیکن اس نے کمیشن بنانے والی وزارت کولیا، سارے مجھے ہرانے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں، انشااللہ ان سب کا اکٹھا جنازہ نکلے گا، صوابی کے لوگوں کوجنون وشعورپرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، صوابی کے لوگ برے وقت میں بھی میرے ساتھ کھڑے رہے۔جلسے سے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی خطاب کیا۔