وفاقی حکومت کا بجٹ 2022-23 جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجٹ 2022-23 جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول طے کرلیا گیا جو یکم جون سے شروع ہوکر پورا مہینہ جاری رہے گا
اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 2022-23 جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 2022-23 جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول طے کرلیا گیا جو یکم جون سے شروع ہوکر پورا مہینہ جاری رہے گا۔بجٹ سے قبل اور بعد میں اسمبلی کا ایک ایک اجلاس بلایا جائے گا جس میں پارلیمانی ایام پورے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں