بجٹ اور گندم کی سبسڈی کی کٹوتی واپس نہ لئے جانے کی صورت میں سخت اقدام اٹھائیں گے
وفاق نے یقین دلایا ہے کہ بجٹ اور گندم کی سبسڈی کی گرانٹ بحال کردی جائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کے بجٹ اور گندم کٹوتی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بجٹ اور گندم سبسڈی میں کٹوتی کسی صورت قابل قبول نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔ وفاق نے یقین دلایا ہے کہ بجٹ اور گندم کی سبسڈی کی گرانٹ بحال کردی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بجٹ اور گندم کی سبسڈی کی کٹوتی واپس نہ لئے جانے کی صورت گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام سخت اقدام اٹھائیں گے۔